ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے زین لوٹی میں واقع گھر کے باہر بارودی سرنگ دھماکے سے بچہ شدید زخمی ہوگیا
ڈیرہ بگٹی( این این آئی)ڈیرہ بگٹی کے نواحی علاقے زین لوٹی میں واقع گھر کے باہر بارودی سرنگ دھماکے سے بچہ شدید زخمی ہوگیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز زین لوٹی میں ایک گھر کے باہر نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ اس وقت زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جب ایک بچے کا پائوں بارودی سرنگ سے ٹکراگیا زخمی بچے کی شناخت گزو کے نام سے کی گئی دھماکے سے متاثرہ بچے کا ایک ٹانگ مکمل کٹ گیا اور دوسرے پائوں کو بھی شدید چوٹیں آئیں دھماکے کے بعد بچے کو سوئی کے پی پی ایل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی گئی دھماکے کے بعد لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں پہنچ کر ملزمان کی تلاس شروع کردی۔