جے یو آئی کے صوبائی رہنما اور قبائلی شخصیت میر علی بخش عمرانی کا نصیر آباد میں بد امنی لوٹ مار اغواء اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار

0 115

ڈیرہ مرادجمالی ( این این آئی )جے یو آئی کے صوبائی رہنما اور قبائلی شخصیت میر علی بخش عمرانی نے نصیر آباد میں بد امنی لوٹ مار اغواء اور چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز تمبو خٓن کوٹ پولیس تھانہ کی حدود میں موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مذاحمت کرنے پر سکول ٹیچرمحمد رفیق عمرانی کو قتل کرنے کے واقع سے نصیر آباد عوام کیلئے بہت بڑا سانحہ ہے بدامنی لاقانونیت عروج پر ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں پولیس قیام امن میں برُی طرح ناکام ہوچکی ہے نصیر آباد کے عوام کو ڈکوائوں رہزنوں اور اغواء کاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے محمد رفیق عمرانی کے قتل کو چند روز گزرنے کے باوجود ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کو ظاہر کرتی ہے عوام کا اعتماد پولیس سے اُٹھ چکا ہے انھوں نے کہا کہ محمد رفیق عمرانی علاقے کے ہردل عزیز شخصیت اور فرض شناس ٹیچرتھا جو کہ علاقے میں علم کی روشنی پھیلاکر ناخواندگی کو ختم کرنے میں مصروف عمل تھا ان کا دین دیہاڑے قتل نصیر آباد میں بد ترین بدامنی کی زندہ مثال ہے ان کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے نصیر آباد بھر کے عوام سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں انھوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ اُحکام سے مطالبہ کیا کہ محمد رفیق عمرانی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے نصیر آباد میں باصلاحیت ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسران تعینات کرکے نصیر آباد میں بدامنی لاقانونیت کا خاتمہ کرکے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے

Leave A Reply

Your email address will not be published.