سعودی شاہی خاندان کے 150 افراد کورونا سے متاثر ہوگئے،

0 121

کوئٹہ (امروز نیوز)

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کے تقریباً ڈیڑھ سو افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر کورونا کا شکار ہو کر انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد اسپتال میں وی آئی پیز کے لیے 500 بستر تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں اور اسپتال کے ڈاکٹرز کو ہائی الرٹ کا پیغام دے دیا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان نے وائرس سے بچاؤ کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.