سعید احمد کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہیں : فرح عظیم شاہ
کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستانفرح عظیم شاہ نے کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر فائرنگ کے ایک واقعے میں بی این پی کے رکن ،سعید احمد کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی پیغام میں فرح عظیم شاہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ مقتول کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اوراس ضمن میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔
فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں قیام امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں میں مصروف عناصر اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے