حکومت اور ریاست اتنی کمزور نہیں کہ بلیک میل ہوجائے : شا زین بگٹی

0 98

اسلام آباد : وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاست اتنی کمزور نہیں کہ بلیک میل ہوجائے۔ ایک انٹرویومیں شاہ زین بگٹی نے کہا کہ 50 ہزار یا 1 لاکھ بندے لاکر اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر اسلام آباد آکر احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتی ہے تو یہ ا±ن کا آئینی حق ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ خواجہ محمد آصف نے مذہب کے نام پر مقدمات کی مخالفت کی ہے تو یہ ا±ن کا حق ہے۔ا±نہوںنے کہاکہ اس معاملے پر وفاقی کابینہ جو بھی فیصلہ کرے گی، ہم وہ تسلیم کریں گے کیونکہ ہم اس کا حصہ ہیں۔شاہ زین بگٹی نے کہا کہ کسی بھی جماعت کو حق نہیں کہ پورے ملک کا مذاق بنوایا جائے، انہوں نے مسجد نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم والا واقعہ کروا کے پاکستان کی جگ ہنسائی کروائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.