عہدے سے ہٹانے کا غیر آئینی نوٹیفکیشن مسترد کرتا ہوں، عمر سرفراز چیمہ

0 26

 لاہور: سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ عہدے سے ہٹانے کا غیرآئینی نوٹیفیکیشن مسترد کرتا ہوں۔

پنجاب کے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ صدر پاکستان کی جانب سے غیر معمولی حالات کے پیش نظرسمری مسترد کرنے کے باوجود کیبینٹ ڈویژن نے غیر آئینی نوٹیفیکیشن جاری کیا جسے مسترد کرتا ہوں۔

عمر سرفراز چیمہ کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں آئینی ماہرین سے مشاورت جاری ہے انشا اللہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.