بجٹ اجلاس،بلوچستان اسمبلی کے تمام ممبران واسٹاف کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

0 142

(امروز نیوز)
کوئٹہ:بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک پریس ریلیز میں اسمبلی سیکریٹریٹ اور ایم پی اے ہاسٹل کے تمام افسران و اہلکاران کو مطلع کیا گیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس مورخہ 18 جون 2020 کو متوقع ہے۔ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس سے قبل اسمبلی سیکریٹریٹ/ ایم پی اے ہاسٹل کے افسران و اہلکاران کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ صحت کا عملہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے سیکریٹریٹ ہذا میں مورخہ 15 اور 16 جون 2020 کو تشریف لائیں گے۔ لہذا مقررہ تاریخ کو تمام افسران و اہلکاران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا کرونا ٹیسٹ کرایا جا سکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.