امریکا اور چین کے وزرائے دفاع کی ملاقات؛ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

0 210

سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی سمٹ کے دوران امریکا اور چین کے وزرائے دفاع نے سائیڈ لائن پر ملاقات کی اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں 10 سے 12 جون تک شنگریلا ڈائیلاگ سمٹ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے اعلیٰ فوجی اہلکار، سفارت کار اور اسلحہ ساز کمپنیوں کے نمائندے شریک ہیں۔

شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی سمٹ کے حاشیے میں سخت حریف ممالک چین اور امریکا کے وزرائے دفاع کے درمیان اہم اور غیر متوقع ملاقات ہوئی۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے چینی ہم منصب وائی فینگی کے ساتھ ملاقات میں دوطرفہ تناؤ سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.