ایران کی یوکرین جنگ میں روس کو ڈرون فراہم کرنے کی تردید

0 76

 اسلام آباد: ایران نے یوکرین جنگ کے دوران روس کو ڈرون فراہم کرنے کی تردید کردی۔

پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی میڈیا میں یوکرین کے خلاف استعمال کے لیے ایرانی کی جانب سے روس کو ڈرون فراہم کرنے کے دعوے بے بنیاد ہیں جن کا مقصد ایران کیخلاف مخالفانہ ماحول پیدا کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کا اس سلسلے میں اصولی موقف بالکل واضح ہے۔ یوکرین اورروس تنازع کی بنیادی وجوہات کو حل کرنے پرزور دیتے اور جنگ کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

ایران سفارتخانے نے کہا کہ امریکا اور نیٹو کی دوسری ریاستوں کی آزادی اور اختیار میں مداخلت پسندانہ روش سنگین اور خطرناک ہے۔ ایران سیاسی طریقوں سے یوکرین جنگ روکنے کا خواہاں ہے۔یوکرین جنگ میں استعمال کے لیے نہ روس کو کوئی ڈرون دیا ہے اور نا ہی بھیجا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.