عمران کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں ، فردوس عاشق

0 130

اسلام آباد (امروز نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کو مائنس کرنے کا خواب دیکھنے والے خود مائنس ہو رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اس وقت سیاسی محاذ پر دو نظریات کا ٹکراو¿ چل رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک نظریہ قومی دولت لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جائیدادیں اور محلات تعمیر کرنے والوں کا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دوسرا نظریہ عمران خان کا ہےجو قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی وصول کرنے کے مشن پر کاربند ہیں۔انہوں نے کہاکہ انشاءاللہ عمران خان قومی دولت کی برآمدگی کی جدوجہد میں کامیاب و کامران ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ جنہیں پاکستان کے عوام نے مائنس کیا ہے، وہ سازشوں کے ذریعے خود کو دوبارہ قابل قبول بنانے کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سازشیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ وہ پاکستان کی سیاست سے مائنس ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن سے اپنی دولت کو پلس کرنے والے اب مائنس کا شور مچانے کے بجائے قوم کو لوٹی گئی دولت واپس کردیں۔ انہوںنے کہاکہ لیگی قیادت عجب کرپشن کی غضب داستانوں کے مفرور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سیاسی احتجاج ٹھیکے پر ان کے رہبر مولانا اور ہمنواو¿ں کے سپرد ہے۔ انہوںنے کہاکہ دولت اور خود کو بچاو¿ پلانز” اور سازشیں ناکامی سے دوچار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خود کو Relevant رکھنے کا آخری پلان بھی بری طرح فلاپ ہوچکا ہے،اب انہیں سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا پلان اختیار کرنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.