طالبان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی تصدیق کر دی

0 141

دوحہ (امروز نیوز)افغان طالبان نے امن معاہدے کےلئے امریکہ کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کی تصدیق کردی۔قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات 7 ستمبر کو شروع ہوئے تھے جو آج بھی جاری رہیں گے۔افغان میڈیا کے مطابق مذاکرات کے پہلے روز فریقین کے درمیان 4 گھنٹے کی طویل نشست ہوئی جس میں تشدد میں کمی لانے، انٹرا افغان مذاکرات اور جنگ بندی پر گفتگو ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.