افغان دارالحکومت کابل دو دھماکوں سے گونج اٹھا، 2 افغان شہری جاں بحق، 4 دیگر زخمی

0 118

کابل (امروز ویب ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل دو دھماکوں سے گونج اٹھا جس میں کم از کم 2 افغان شہری جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 4 دیگر زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا نے افغان وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی کے حوالے سے بتایا کہ پہلا دھماکہ جمعہ کی سہ پہر کابل کے دشت برچی علاقہ میں ہوا جہاں ایک موٹر کار کو نشانہ بنا کر دھماکہ کرایا گیا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ ترجمان کے مطابق دھماکہ کے نتیجے میں دو افغان شہری جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے

جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ قاری خوستی کے مطابق دوسرا دھماکہ کابل شہر کے مغربی علاقہ میں ہوا جس میں ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ ترجمان نے دوسرے دھماکہ بارے مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.