اے این ایف بلوچستان کی کارروائیاں، 2763.01 کلو گرام منشیات برآمد کرلیں
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) اے این ایف بلوچستان نے5کاروائی کے دوران 2763.01کلو گراممنشیات برآمدکرلیں ۔جبکہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث6 ملزمان گرفتار کر کے 1گاڑی بھی قبضے میں لے لی
۔ برآمد شدہ منشیات میں 15.600کلو گرام چرس ، 2025عدد ایکسٹیسی گولیاں (0.41کلو گرام ) ،2245کلو گرام پوست کے ڈوڈے اور 502کلو گرام مارفین شامل ہے
تمام مقدمات انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔