فرانسیسی فوج نے باغیوں کی چاڈکی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام بنادی
نجیامینے(این این آئی) فرانسیسی فوج نے چاڈ کے صدر ادریس دیبی کا تختہ الٹنے کی خاطر ملک کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے باغی گروہ کے 20ٹرکوں کو بارڈر پر فضائی حملوں کے ذریعے تباہ کردیا،ادھرچاڈ کی فوج نے بتایا ہے کہ فرانسیسی افواج کے ساتھ مشترکہ فضائی حملوں کے بعد قریب 250 باغیوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چاڈ کی فوج کی جانب سے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ یہ کارروائی ملک کے شمال میں لیبیا کی سرحد سے متصل علاقوں پر قابض باغیوں کے خلاف کی گئی۔ دوسری جانب فرانسیسی فوج کے مطابق جنگی طیاروں نے قریب بیس ٹرکوں کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب باغیوں کا اتحادی گروہ چاڈ کے صدر ادریس دیبی کا تختہ الٹنے کی خاطر ملک کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔