منتخب رہنما عوامی رہنما عوامی بہبود کی پالیسیوں کی منظوری و عمل درآمد پر توجہ مرکوز کریں

0 120

راولپنڈی(این این آئی)خاکسار تحریک پاکستان کے نائب امیر محمد نثار خا ن نے کہا ہے کہ عوام الناس اپنے نمائندگان سے یہ توقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں کہ وہ انتخابات کے دوران کئے گئے وعدے ایفا کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کر کے ان کی زندگیوں میں سہولتیں و آسانیاں پیدا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورت حال ان کے لیے غیر متوقع ہے کہ ان کے رہنما ایوان نمائند گان میں ان کے مسائل حل کرنے کے بجائے ہمہ وقت سیاسی چپقلشوں و ماضی کے فروعی و تنازعات پر بیا ن بازی میں سرگرم عمل رہیں ۔ انہوں نے یہ بات حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے خاکساروں کے ایک اجلاس میں کہی ۔اس موقع پرسالار ضلع اے کے شیخ ، سالار شہر محمد سلیم ، سالار ادارہ یاور صدیقی، آغا جاوید صدیقی ،ممتاز خان، عبید ملک، ثناء اللہ اختر جاوید بٹ ، راجہ ناہید،منیرالدین بھٹی ،دانش صدیقی،پذیر احمد،، خالد محمود ، مسعود کیانی ،قاضی قدوس ، عامر میر ، اختر قریشی ،صلاح الدین زبیری ، احتشام و عائشہ احتشام و دیگرخاکساررہنما بھی موجودتھے ۔نثار خان نے کہاکہ ملک میں کرپشن و بد عنوانیوں کے خاتمہ کے لیے جو مہم شروع ہے اس کا تقاضا ہے کہ پارلیمنٹ جیسے ایوان میں منتخب عوامی نمائندگان پر اٹھنے والے اخراجات سے متعلق حسابات پر کڑی نگاہ رکھی جائے یا احتساب کا نظام وضع کیا جائے اور ان کی کارکردگی سے عوام الناس کوبھی آگاہ کیا جائے تاکہ موخر الذکر کا اپنے نمائندگان پر مکمل اعتماد رہے اور وہ عوام کے بہبود کے پروگراموں میں اپنا کردارادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہما راملک اس وقت معاشی طور پر ایک مشکل دور سے گذر ہا ہے اسکا کامیابی سے سامنا کرنے کے لیے پوری قوم کو وقت اور سرمایہ کے استعمال میں غیرمعمولی پور احتیاط سے کام لینا چاہیے کیونکہ ہمارا ملک کسی طرح سے اپنے سرمایہ کو ضائع کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.