ڈی پی او سرگودہا کا چوروں کے گروہ کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اورانکی ٹیم کو تعریفی سر ٹیفکیٹ ونقدانعام دینے کا اعلان
سرگودھا(این این آئی) ڈی پی او سرگودہا حسن رضا خان نے صراف تاجر سے واردات کرنے والے گروہ کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اورانکی ٹیم کو تعریفی سر ٹیفکیٹ ونقدانعام دینے کا اعلان کیا۔ صراف تاجران نے واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے اور مال مسروقہ واپس کروانے پر ڈی پی او سرگودہا اور سرگودھا پولیس کی پوری ٹیم کا شکریہ اداکیا۔