بی ایس او پجار تمبو زون کے زونل صدر معشوق بلوچ سینئر نائب صدر طارق بلوچ
ڈیرہ مرادجمالی (این این آئی)بی ایس او پجار تمبو زون کے زونل صدر معشوق بلوچ سینئر نائب صدر طارق بلوچ جونئر نائب صدر گل حسن بلوچ جنرل سیکرٹری امجد بلوچ سینئر جوائنٹ سیکرٹری ظفر بلوچ جونیئر جوائنٹ سیکٹری انور بلوچ پریس سیکرٹری شبیر بلوچ اور بی ایس او پجار کے سینئر رہنما کامریڈ اعجاز بلوچ نے گزشتہ روز معروف کرکٹر اور استاد محمد رفیق عمرانی کی دوران ڈکیتی مذاحمت پر فائرنگ سے شہید ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نصیرآباد بد امنی کی گڑھ بن چکی ہے آئے روز چوری ڈکیتی جیسے واقعات معمول بن چکی ہیں کسی کی جان مال محفوظ نہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سے چشم پوشی کی ہوئی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں انھوں نے کہا دن دیہاڑے شہید کے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے اگر پولیس بروقت علاقے کی ناکہ بندی کرلیتی تو ملزمان کو با آسانی سے گرفتار کیا جا سکتا تھا مگر واقعہ کو ایک ہفتہ ہو چکا ہے پولیس اب تک ملزموں کی گرفتاری میں ناکام نظر آرہی ہے جو پولیس انتظامیہ کی ناکامی کی منہ بولتا ثبوت ہے انھوں نے کہا کہ بی ایس او پجار ایسے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔