کوسٹل ہائی وے خونی شاہراہ پر ایک اور حادثہ۔کار الٹنے کے نتیجے

0 122

اوتھل (این این آئی) کوسٹل ہائی وے خونی شاہراہ پر ایک اور حادثہ۔کار الٹنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ایک شدید زخمی،اس شاہراہ پر سینکڑوں کلومیٹرتک شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کا سینٹر نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے پر کراچی سے کنڈملیر جانے والی ٹویوٹا کار کنڈملیر کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے محمد زبیر کھوسہ موقع پر ہی جاں بحق اور ہدایت اللہ کھوسہ شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی قریب ہی ہنگول لیویز چوکی کے انچارج عبدالجلیل سومرونے لیویز فورس جوانوں کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کوڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل پہنچایا۔واضح رہے اس شاہراہ پر آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔جس کی وجہ سے اسے خونی شاہراہ کا نام دیا گیا ہے۔ستم ظریفی کی بات تو یہ ہے کہ یہ سڑک سینکڑوں کلومیٹر پر محیط ہے اور خاص کر ہفتے اور اتور کو کراچی اور لسبیلہ سے درجنوں لوگ تفریحی ساحلی مقام کنڈ ملیر ، پرنسز آف ہوپ اور ہندو یاتری نانی مندر کی یاترا پر جاتے ہیں لیکن راستے میں زخمیوں کو ایک بھی فوری طبی امداد دینے کا سینٹر نہیں ہے۔جنہیں 140 کلومیٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل لایا جاتا ہے لیکن شدید زخمی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اہم قومی شاہراہ پر ہر 50 کلومیٹر پر طبی امداد دینے کا مرکز قائم کیا جائے تاکہ شدید زخمیوں کو طبی امداد دی جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.