پچاس سال مکمل ہونے پر قوم کو آئین پاکستان کو گولڈن جوبلی مبارک ہو : امان اللہ کنرانی

0 27

کوئٹہ : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر( ر) امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے لئے ایک نیک شگون و دنیا کی تاریخ میں بلند مقام حاصل کرنے کا دن ہے جب اسی روز پاکستان میں ایک اسلامی وفاقی و جمہوری و پارلیمانی دستور کا اجراءہوا آج پاکستان کے آئین کے تقریباً”نصف صدی مکمل ہونے پر قوم کو آئین پاکستان کے آج سے گولڈن جوبلی کے آغاز کا مبارک ہو جس کا سہرا ایک مائع ناز وکیل شہید ذولفقار علی بھٹو کے سر ہے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہاکہ آج کا سورج روشن دن کا پیغامبر ہے جب ہماری عدلیہ نے تقریباً” سات دھائیوں سے انصاف کے بارے میں تصورات و تحفظات کو یکسر رد کرتے ہوئے پاکستان میں انصاف کو نئی جہت دیتے ہوئے قوم کو حوصلہ بخشا ہے جس سے آبگینہ آئین کو روشن تعبیر و تعریف و توصیف ملاہے جس سے یہ قومی استحکام کا ضامن دستاویزاپنے حقیقی شکل میں وفاقی و پارلیمانی و جمہوری شکل میں اپنے اصل روح کے ساتھ موثر و سرخروہوکر جمہوریت و پارلیمان و وفاق کے گرد حصار ثابت ہوااور اس سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی بدولت ملک میں پہلی مرتبہ قومی اتفاق رائے سے ایک نئی قیادت نے ماضی کی غلط کاریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نئی صبح کا آغاز کردیا ہے ہم اس موقع پر جہاں قومی قیادت کے ظرف و عقل و دانش و برداشت و درگزر و اتفاق رائے و یکجہتی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں وہاں اعلی عدلیہ بالخصوص سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس عمر عطابندیال اپنے ساتھی ججوں کے ساتھ قابل مبارکباد ہیں جنھوں نے اپنے حلف کے تقاضوں،انصاف کے اصولوں اور آئین کے سچے محافظ کا حق ادا کردیا اسی طرح گذشتہ نازی میں نیازی کے دور فسطائی میں مرد حق بلوچستان کے سپوت سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی کا نعرہ مستانہ و ان سمیت ان کے اہل خانہ کی کرب و تناو کی کیفیت و دباو کے اندر آزمائش سے گزرنے کی قربانی ملک میں تغیرات و تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوا ہمارے وکلاءبار کے اداروں کا کلیدی کردار آئین و جمہوریت کی جدوجہد میں اتحاد و یکجہتی سے موثر و قابل تحسین رہا ملک کے صحافیوں و انسانی حقوق کی تنظیموں نے آج کی تاریخی تبدیلی میں ہر اوّل دستے کا کردار ادا کیا خواتین و نوجوانوں کا جذبہ حب الو طنی قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ، انہوں نے کہاکہ ان حالات میں ریاست کے تینوں ستونوں کا کردار قابل ستائش و مسلح افواج کی غیر جانبداری کے مظاہرے نے قوم کو یکجا اور مستقبل کو محفوظ اور ملک کو مظبوط بنانے میں فیصلہ کن کردار سے قوم کی خوشیوں و مسرت میں اضافہ و ملک کی سلامتی و وفاقی طرز حکمرانی پر یقین مستحکم ہواہے ، انہوں نے کہاکہ چھوٹے صوبوں بالخصوص بلوچستان کے ساحل و وسائل و جغرافیائی اہمیت و بین الاقوامی پزیرائی کے پس منظر میں اسکی اہمیت کا اجاگر کرنے ان زخموں کومرحم رکھنے و لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے موجودہ تبدیلی سے امیدیں وابستہ ہیں اس کے اندر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ جس کےرگوں میں میں بلوچستان کا خون دوڑتا ہے اور مٹی سے وفا انکی سرشت میں شامل ہے کا کردار بھی ناقابل فراموش ہے جس سے اظہار رائے و بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ میں ان کے فیصلے بھی تابناک و اس عمل کا تسلسل و لائق تبریک و مسرت ہیں ، انہوں نے کہاکہ آج کا دن 18 ویں آئینی ترمیم کا بھی 12 ویں سالگرہ ہے آج قوم کو ایک نئے عہد ساز تاریخی دن کے موقع پر ملک کی تاریخ میں پہلی بار پرامن انتقال اقتدار آئین و وفاقی جمہوری و پارلیمانی بالادستی کے تسلسل میں آئین کا آب و تاب و کامیابی و کامرانی و شادمانی و شادابی مبارک ہو ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.