عمران خان انتقام کی سوچ کے ساتھ اقتدار میں آئے تھے : مولانا واسع

0 34

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے عمرا ن خان کے خلاف کا میاب تحریک عدم اعتماد پرقوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ آج فتح کا دن ہے، پی ڈی ایم اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور کارکنوں نے عمران نیازی کے حکومت کاجس طرح خاتمہ کیا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتقام کی سوچ کے ساتھ وہ اقتدار میں آئے تھے یہ وہ لوگ ہیں جو اقتدار کے بغیر گزارہ نہیں کر سکتےان کی تمام اقدامات آمرانہ ذہنیت کی عکاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد انتقام نہیں ملک کو ترقی اور استحکام دینا ہے، نئی حکومت نے معیشت ٹھیک کرنی ہے عوام کی حالت بہتر کرنی ہے۔ مولانا عبدالواسع نے کہا کہ ہم شفاف اوراصلاحات کے ساتھ الیکشن چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن نے 16خطوط لکھے کہ اصلاحات ہونی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کا احترام قائم رہے گا تو ملک بھی قائم رہے گا، تمام فیصلے صرف اور صرف ملکی مفاد میں کیے جائیں۔تمام ادارے آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں، ادارے ایک دوسرے کے کام میں مداخلت نہ کریں، اسی میں ملک کی بقا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ایک نئی صبح طلوع ہونے والی ہے اور پاکستان کے عوام کی دعائیں اللہ نے قبول کرلی ہیں۔انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے تمام ساتھی اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے بدلہ نہیں لیں گے، کسی سے نا انصافی نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم کسی کو جیلوں میں ڈالیں گے، قانون اپنا راستہ خودنکا لے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.