نیازی اپنی کرسی بچانے کیلئے عدالت اور ریاست سے لڑرہا تھا : حافظ حمد اللہ

0 23

کوئٹہ : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی کرسی بچانے کیلئے آئین، قانون، جمہوریت، عدالت اور ریاست سے لڑرہا تھا، دوسری طرف پی ڈی ایم اور متحدہ اپوزیشن آئین قانون جمہوریت عدالت اور ریاست کی تحفظ کےلئے لڑ رہی تھی ۔ اپنے جاری کردہ بیان میںانہوںنے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی کرسی بچاو میں آئین قانون جمہوریت عدالت اور ریاست سے لڑرہا تھا، دوسری طرف پی ڈی ایم اور متحدہ اپوزیشن آئین قانون جمہوریت عدالت اور ریاست کی تحفظ کےلئے لڑ رہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آخرکارآئین قانون جمہوریت عدالت اورریاست کی جیت ہوئی ، آئین کی بالادستی پر پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن قیادت مبارکبادکے مستحق ہے ، قوم کوپاکستانی ہٹلر عمران نیازی سے نجات مل گئی،ہندوستانی قوم ہمت کرے اپنے ہٹلر نریندر مودی سے نجات حاصل کرے ۔ انہوںنے کہا کہ غیرمتوازن غیر جمہوری اور غیر آئینی سویلین ڈکٹیٹر سے قوم کی جان چھوٹ گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.