ریاست اور قوم کی قیمت پر سیاست کو مسترد کرنا ہوگا : سعید احمد ہاشمی

0 41

کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سینیٹرسعید احمد ہاشمی نے کہا کہ ریاست اور قوم کی قیمت پر سیاست کو مسترد کرنا ہوگا،ریاست کی سلامتی اور جمہوریت کی بقا کے بنیادی ستون دین کی پاسداری اسکا مکمل نفاذ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اور اکثریت رائے کا احترام ہیں۔یہ بات انہوں نے بی اے پی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ایک دوسر ے کی ذاتیات پر رقیق حملوں سیاسی اختلاف رائے یا مخالفت کی بنا پرغداری کے فتوے لگانااور غدار ثابت کر نے کی رسم بد کو تمام سیاسی جماعتیں ممنوع قرار دیں کیونکہ ایسے منفی شدت پسندانہ غیرسیاسی طرزعمل بلوچ علیحدگی پسندانہ تحریکوں اور سقوت ڈھاکہ جیسے سانحہ کو جنم دینے کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کا ناقابل فراموش سبق یہ ہے کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا جائے اور ایسا متفقہ جمہوری سیاسی ضابطہ اخلاق ترتیب دیا جائے جسکے یقینی نفاذ سے ملکی سیاست سے شدت پسندی متصادمی طرز عمل کے خاتمے کے ساتھ ساتھ سنجیدگی شائشتگی رواداری جیسے مثبت رویوں کا فروغ ممکن ہواور ملک حقیقی معنوں میں سیاسی معاشی استحکام کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.