نظریاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے متحدہ جدوجہد کرنا ہوگی : حافظ حسین احمد

0 20

کوئٹہ : ملک کی تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کو قیام پاکستان کے ایک نکاتی نظریاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے متحد ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد اور جمعیت علما اسلام نظریاتی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالقادر لونی جامعہ مطلع العلوم میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں کہا کہ مختلف سیاسی، اتحادیوں مذہبی اور دینی قوتیں قربانیاں دیتی رہیں لیکن ثمرات مخصوص مفاد پرست عناصر سمیٹتے رہے۔ سابقہ تلخ تجربات کی روشنی میں ضرورت ہے کہ پہلے تمام مذہبی اور سیاسی جماعتیں یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوں اور پھر اپنے مشترکہ نظریے کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں سے گفتگو کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پہلے عوامی اور اب امریکی عالمی اتحاد کی عبرت ناک شکست کے بعد یہ بات بالکل واضح ہوچکی کہ اللہ تعالی پر توکل اور جہاد سے آج بلکہ قیامت تک دور نبوی کے فتوحات اور کامیابیاں مل سکتی ہیں۔ اس موقع پر حاجی حبیب اللہ شیخ محمود السامرائی حافظ منیر احمد ایڈووکیٹ، حافظ زبیر احمد حافظ محمود احمد محمد فیاض خان بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.