انسانیت کی خدمت زندہ معاشرے کی پہچان ہے : ثناءبلوچ

0 24

خاران : رکن صوبائی اسمبلی ثنابلوچ نے کہا کہ فلاحی اداروں کے قیام سے ہی معاشرے میں انسانیت کے جزبوں کو فروغ دیا جاسکتاہے انہوں خیالات کا اظہار انھوں نے فلاحی ادارہ اقرا بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ایمبولینس کے معائنہ کے دوران کیا اس موقع پر اقرا بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین طارق رفیق بلوچ نے ایمبولینس اور ادارے سے معتلق بریفنگ دی۔اس موقع پر ثنا بلوچ نے اقرا بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے فلاحی کاموں کو سہراتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت زندہ معاشروں کی پہچان ہے خدمت خلق اور انسانی فلاح و بہبود کا تصور تمام مذاہب میں بدرجہ اتم موجود ہے۔ جبکہ غیر مذہبی معاشروں اور انسانوں میں بھی یہ جذبہ پایا جاتا ہے۔ جس کی بے شمار مثالیں دنیا بھر آج بھی موجود ہیں۔ اسلام بھی ہمیں انسانی فلاح کا درس دیتا ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا گویا ساری انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے جبکہ ایک انسان کی جان لینا ساری انسانیت کی جان لینے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ والدین ، عزیز و اقربا ، ہمسایوں ، بیواں، یتیموں ، مسکینوں، معذوروں اور آفت زدگان کے حقوق کو عملی طور پر بجا لانے، ان کی مدد کرنے اور ان کی آہوں اور سسکیوں کو مسکراہٹ میں بدلنے کی بھر پور تعلیمات اسلام میں احسن طریقے سے واضح کی گئی ہیں،۔خیرات ، زکو، صدقات، فطرانہ ، قرضہ حسنہ اور امداد وغیرہ اس کی بہترین مثالیں ہیں۔انہوں نے اقرا بلڈ بینک کے چئیرمن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ خاران میں جتنے بھی فلاحی ادارے خدمت خلق میں کام کررہے ہیں وہ معاشرے کے غریب اور متوسط طبقے کے لیے بہترین وسیلہ ہیں مخیر حضرات کو چاہیے کہ ان اداروں کی مالی معاونت کے لیے آگے بڑھے اور ان اداروں کو فعال بنانے کے لیے کردار ادا کرے۔تاکہ انسانیت کے جذبے اور خدمت خلق کی سوچ کو معاشرے میں مزید وسعت دے سکیں۔اس موقع پر واجد بلوچ۔ محمد عیسی محمد حسنی۔ غلام دستگیر مینگل طفیل نور سلطان زہری و دیگر بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.