جب بھی بجٹ قریب آتا ہے اپوزیشن اراکین اکٹھے ہوکر بلیک میلنگ شروع کر دیتے ہیں صوبائ مشیر بشری رند
امروز نیوز
کوئٹہ: صوبائ مشیر و چئیرپرسن کیو ڈی محترمہ بشری’ رند نے اپوزیشن اراکین کی جانب سے وزیر اعلئ بلوچستان جام کمال خان اور انکے والد (مرحوم) جام یوسف کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اپنے ایک مزمتی بیان میں اپوزیشن اراکین کو ایسے الفاظ کی چناو پر نظر ثانی کرنے کی تلقین کی ہے اور اپوزیشن اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیر اعلئ بلوچستان سے معافی مانگے نہیں تو توئین امیز الفاظ استعمال کرنے کی صورت میں اپوزیشن اراکین کے خلاف قانونی کاروائ کی جائے گی وزیر اعلئ بلوچستان ہمارے لیڈر ہیں انکے خلاف کسی قسم کے نازیبا الفاظ قبول نہیں (2 )سال سے زائد عرصہ ہونے کو ہے اپوزیشن اراکین نے اپنے حلقوں میں کوئی خطیر کام نہیں کروایا جبکہ فنڈ کہاں استعمال ہوا کسی کو علم نہیں پیچ ورک کرکے لوگوں کو بیواقوف بنایا ہے سیاسی انتشار تمام کامیابیوں کو ناکامیوں میں بدل سکتا ہے اپوزیشن کو اپنا چلن تبدیل کرنا ہوگا حزبِ اختلاف اپنے رویّے اور طرزِ عمل کو درست کریں،ذاتیات کی بجائے بلوچستان کی ترقی کا سوچیں جو کسی بھی جماعت یا فرد سے مقدم ہے،مگر اپوزیشن اراکین نے بجٹ کی آڑ میں خود کو بچانے کیلئے بلوچستان کی ت رقی کو داﺅ پر لگا رکھا ہے