کورونا وائرس سے بچاو کیلئے امریکیوں نے انوکھی حکمت عمل اختیار کرلی

0 92

کورونا وائرس سے بچاو کیلئے امریکیوں نے انوکھی حکمت عمل اختیار کرلی ، لوگوں نے بار بار ہاتھ صابن سے دھونے اور سماجی دوری اختیار کرنے کے بجائے جراثیم کش بلیچ کے اسپرے پر اکتفا کرلیا۔

ماہرین صحت کی جانب سے جراثیم کش بلیچ کے استعمال پر سخت وارننگ جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جراثیم کش بلیچ کاجسم پر استعمال کورونا کے پھیلاو کو روکنے کیلئے خطرناک ثابت ہوگا۔

ماہرین صحت نے لوگوں کواحتیاطی تدابیر کے طور پر صرف صابن اور سینیٹائزرکے استعمال سماجی دوری اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ امریکی عوام کی جانب سے ان جراثیم کش محلول اور بلیچ کا بے حد غلط استعمال کیاجا رہا اوراس سلسلے میں سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) نے ایک سروے بھی کیا ہے۔

امریکی سروے میں بتایا گیا ہےکہ عوام کی جانب سے بلیچ اور جراثیم کش کے غلط استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سی ڈی سی سروے کے مطابق 39 فیصد افراد نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے جراثیم کش ادویات اور بلیچ کا اپنے جسم پر اسپرے کیا۔

سروے میں مزید کہا گیا کہ امریکا میں 19 فیصد لوگ ایسے بھی ہیں جو بلیچ کے پانی سے سبزیاں اور پھل دھو کر استعمال کر رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.