قدوس بزنجو کی ناقص کارکردگی کے باعث بلوچستان مسائل سے دوچار ہے : جام کمال
اوتھل : سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو کی کارکردگی زیروہے اور صوبہ دن بدن پیچھے چلاجارہاہے اسی وجہ سے ہم نے اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکی موجودہ حکومت کے وزراء خود کہہ رہے ہیں کہ بلوچستان میں کرپشن کا راج ہے ہم تو شروع سے ہی بول رہے ہیں کہ موجودہ صوبائی حکومت میں عوامی مسائل حل کرنے کی سکت نہیں ہے،ملک کی عوام کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا عوام کبھی اعدادوشمار اور حقائق پر سیاسی فیصلے نہیں کرتے غیرمصنوعی چیزوں کو سامنے رکھ کرسیاسی طورپر وقتی فائدہ حاصل کرتے ہیں،پاکستان آج سے نہیں بلکہ کئی سالوں سے اقتصادی دلدل میں پھنستاچلاجارہاہے عام لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں