پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر سکندر میندھرو انتقال کر گئے

0 144

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو امریکا میں انتقال کر گئے۔

سندھ حکومت نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کے انتقال کی تصدیق کر دی، ذرائع نے بتانا ہے کہ ڈاکٹر سکندر میندھرو کینسر کے عرضے میں مبتلا تھے اور بیرون ملک زیر علاج تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکندر میندھرو دو ماہ سے امریکا کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کی میت پاکستان لائی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلز پارٹی کے سینٹر سکندر میندھرو کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بیٹے ذکریا میندھرو کو ٹیلیفون کیا اور والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر سکندر میندھرو کی پارٹی کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.