ملک میں کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے

0 148

ملک میں کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 5106 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد اٹلی سے تجاوز کرکے 245465 تک پہنچ گئی۔

اٹلی میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 2 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہے جو دنیا میں کیسز کے اعتبار سے 12 ویں نمبر پر ہے جب کہ پاکستان میں تعداد 2 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہونے سے پاکستان کورونا مریضوں کے اعتبار سے دنیا میں 11 ویں نمبر پر ہے۔

اب تک پنجاب میں 1972، سندھ میں 1713 اور خیبر پختونخوا میں 1074 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ اسلام آباد میں 146، بلوچستان میں 126، آزاد کشمیر میں 41 اور گلگت بلتستان میں 34 افراد کا انتقال ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.