عالمی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔
(امروز نیوز)
مدھیہ پردیش : عالی شہرت یافتہ شاعر راحت اندوری کورونا کے باعث انتقال کرگئے، دنیا بھر خصوصاً پاکستان میں بے حد پسند کیے جانے والے بھارت کے مشہور شاعر راحت اندوری بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، انہوں نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے دوران مشہور و معروف شاعر راحت اندوری بھی اس وبا سے محفوظ نہیں رہ پائے ہیں۔
کورونا پازیٹو ہونے کی خبر انہوں نے خود اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعہ دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ کوویڈ کی شروعاتی علامتیں نظر آنے کے بعد کل میرا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ آربندو اسپتال میں ایڈمٹ ہوں، دعا کیجیے جلد سے جلد اس بیماری کو شکست دے دوں۔
“ ستر سالہ شاعر ڈاکٹر راحت اندوری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لوگوں سے دعا کی اپیل کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی گزارش کی ہے کہ خیریت جاننے کے لیے انہیں فون نہ کیا جائے۔
انہوں نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ میری ایک اور التجا ہے کہ مجھے یا گھر کے لوگوں کو فون نہ کریں، میری خیریت ٹوئٹر اور فیس بک پر آپ کو ملتی رہے گی۔ انکی بیماری کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ ڈاکٹر وینوس کا کہنا تھا کہ راحت اندوری کو اتوار کے روز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ کرنے پر مثبت آیا، جس کے ایک روز بعد ہی وہ انتقال کر گئے