ایران،جعلی امریکی اداکارجانی ڈیپ کی عاشورہ تقریبات میں شرکت
تہران عاشورہ کی رسومات میں شرکت کرنے والے امریکی اداکار جانی ڈیپ کے ہم شکل کے ایک ویڈیو کلپ نے ایران میں کھلبلی مچا دی ہے۔
بغیر تحقیق کے ایرانی عہدیداروں نے ایک جعلی جانی ڈیپ اور دوسرے امریکی اداروں کے ہم شکلوں کوپہچانے بغیرواہ واہ کرنا شروع کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق شائع ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کے پس منظر میں ایران کے نائب صدر مخبر دیزفولی اور وزیر خارجہ امیرعبداللہیان کو امریکی اداکار کو اسلام قبول کرنے اور مجالس عزا میں شرکت پر مبارکباد دی، لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ جن پلیٹ فارمز نے مبارک باد کے پیغام اور تصاویر شائع کی ہیں وہ ایرانی حکام سے منسوب ہیں۔ سرکاری طور پر ان کا کوئی تعلق نہیں۔