وزیراعظم نے سیلاب زدگان کو فوری اشیائے ضروریہ مہیا کرنیکی ہدایت کردی

0 177

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں راشن اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال اور سیلاب زدگان کیلئے دی جانے والی امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلق حکام کیجانب سے وزیراعظم اور شرکا کو ریلیف اینڈ ریسکیو سرگرمیوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مجاز اتھارٹیز کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان کو فوری طور پر راشن اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ بھرپور تعاون اور شاہراہوں کی بحالی کیلئے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبوں کو درپیش دیگر مسائل کے حل کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے، این ایف آر سی سی سمیت متعلقہ اداروں کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.