شیرانی، سیلاب متاثرہ زمینداروں سے دھوکا، جعلی پیسے دیکر پیاز سے بھری تین گاڑیاں چوری
شیرانی قلعہ سیف اللہ گوال اسماعیل زئی میں بیوپاریوں نے سیلاب سے متاثرہ زمینداروں کو دھوکا دیکر جعلی 3 لاکھ پچاس ہزار روپے کے عوض پیاز خرید کر 3 پک اپ گاڑی میں لوڈ کرکے ڈی آئی خان کی طرف روانہ ہو ئے بعد میں متاثرہ زمینداروں کو پتہ چلتے ہی پولیس تھانہ مانیخواہ ضلع شیرانی کو اطلاع دی اطلاع ملتے ہی SHO محمد رمضان شیرانی ہمراہ ملازمان پولیس نے پوری کارروائی کرتے ہوئے 3 پک اپ پیاز سے لوڈ کیلئے ناکہ بندی کرتے ہوئے پیاز سے لوڈ پک اپ کوپکڑے ،پیاز اور گاڑی وڈرائیوروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے قلعہ سیف اللہ مسافر پل لیویز تھانہ کے انچارج رسالدار رحمت اللہ کے حوالے کیے گئے۔