جوڈیشل ججز میرٹ کو نظر انداز کرکے تعینات کیے گئے، ڈسٹرکٹ بار کوئٹہ
کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے بانی اور سابق صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن سمندرخان خان کاسی ایڈووکیٹ نے اپنے اخباری بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے تعیناتی پر بلوچستان وکلا برادری میں ابھی تک جو غصہ اور تشویش پایا جاتا ہے آج تک بلوچستان کے وکلا برادری میں نہیں دیکھا گیا ہے وکلا برادری کا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل ججز بلوچستان ہائی کورٹ میں میرٹ کو نظر انداز کرکے تعینات کردیئے ہیں اس کا دوبارہ تعیناتی کرنے کے لئے ان تمام سینئر وکلا کو موقع فراہم کرنے کے لئے ازسر نو تحریری ٹیسٹ اور جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے ذریعے انٹرویو لیا جائے تاکہ جن وکلاء برادری کی حق تلفی ہوئی ہے ان کی محنت ضائع ہونے سے بچ جائے اور وکالت جیسے معزز پیشے اور ایک مشن کے طور جاری رکھنے، سائلین کے خدمت اور عدل وانصاف میں سفارش اور پسند نا پسند کے ذریعے سینئر وکلا انسانیت اور اخلاقیات کے اور سائلین اور عوام کے لئے سستا انصاف فراہم کرنے کے لئے اور وکلا برادری کے حقوق کے لئے جن وکلا نے جنرل پرویز مشرف جیسے ڈکٹیٹر جابر ظالم کے خلاف اپنے جانوں کی قربانیاں تک دیکر آج وہ وکلا اور عالیہ پانچ ایڈیشنل ججز جو جوڈیشل مجسٹریٹ کا امتحان پاس کرنے کی صلاحیت تک نہیں رکھتے ،ان سینر وکلا کے حق پر ڈاکہ ڈال کر ججز بنے ہیں،جنہوں جنہوں نے بار روم مثبت رویہ اختیار کرنے کے بجائے فرعونیت کا رویہ رکھا ہوا تھا۔