پنجگور، مسلح افراد کی گھر پر فائرنگ، چوری کیخلاف مزاحمت پر ایک شخص زخمی
پنجگور کے علاقے سراوان خدابادان میں نامعلوم افراد نے پولیس ہلکار ماجد بلوچ کے گھر پر فائرنگ کردی گھر میں موجود افراد محفوظ رہے ذرائع کے مطابق یہ واقع گزشتہ شب اس وقت پیش آیا جب پولیس ہلکار قریبی دکان سے سامان لے کر واپس گھر جارہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل انکے پیچھے پیچھے آئے جونہی وہ اپنے گیٹ کے قریب پہنچا تو موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ شروع کردی وہ خود کو بچانے گیٹ کے اندر گھس گئے گولیاں گیٹ کو لگیں لیکن گھر میں موجود سب افراد محفوظ رہے بعد میں سٹی تھانہ کے ایس ایچ او جائے وقوعہ پر پہنچی اور تفتیش شروع کردی ۔ علاوہ ازیں پنجگور رخشاں کور کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے مستری خدارحم ولد شمبے سکنہ نوک آباد تسپ سے انکے موٹر سائیکل چھینے کی کوشش کی مزاحمت پر چوروں نے ان پر فائر کھول دی جس کے نتیجے میں ایک گولی انکے ٹانگ پر لگی مسلح چور مستری خدارحم سے انکے سی ڈی ستر موٹر سائیکل موبائل فون نقدی چھین کر فرار ہوئے زخمی شخص کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔