گزشتہ دنوں کیچ کے علاقے ہوشاب میں بے گناہ نہتے معصوم بلوچ بچوں کے قتل و غارت گری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، بی این پی

0 92

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری کردہ مرکزی بیان میں گزشتہ دنوں کیچ کے علاقے ہوشاب میں بے گناہ نہتے معصوم بلوچ بچوں کے قتل و غارت گری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئے روز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر خود قانون کی دھجیاں اڑانے کا عمل اب ناقابل برداشت بنتا جا رہا ہے

آئے روز بے گناہ نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنا ‘ ظلم و بربریت کا بازار گرم کرنا کسی بھی صورت درست اقدام نہیں یہ انسان حقوق کی کھلم کھلا پامالی ہے بی این پی قومی جمہوری پارٹی ہونے کے ناطے آمر ہو یا سول ڈکٹیٹر ہمیشہ حق و انصاف اور مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور کسی بھی صورت میں بلوچ قوم اور بلوچستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جہاں بھی ناانصافی ہوئی پارٹی نے اس کے خلاف آواز بلند کی ہم نے ثابت کیا کہ بی این پی مظالم ‘ ناانصافیوں کے خلاف عملی جدوجہد کرتی رہے گی

کبھی خاموش نہیں رہے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے معاملات کو آج بھی طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو خام خیالی ہے اس سے پہلے بھی آمرو سول ڈکٹیٹر نے ایسی روش اپناکر بلوچستان کو اس نہج تک پہنچایا آج ایک بار پھر مختلف علاقوں میں بلوچ نسل کشی اور ماورائے عدالت اقدامات کئے جا رہے ہیں

ایسے واقعات کے خلاف یقینا بلوچستان کے وطن دوست ‘ قوم دوست سیاسی جماعتیں آواز بلند کرتی رہیں گی اور اپنا سیاسی و جمہوری کردار کے ذریعے ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے تحقیقات کی جائےں تاکہ ان کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی ہو سکے بے گناہ نوجوانوں کے ساتھ ایسا برتاﺅ رکھنے کے نفرتیں جنم لیں گی

اس سے قبل حیات بلوچ کو بھی شہید کیا گیا فوری طور پر تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ داران کو کھڑی سزا دی جائے بلوچستان کے معاملات کو بروز طاقت حل کرنے کی روش ترک کی جائے قوموں کو ایسے روش کے ذریعے ختم کرنا ممکن نہیں معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.