ڈالر، سونے کی اسمگلنگ روکنے کیلیے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ

0 85

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈالر اور سونے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے مانیٹرنگ و انفورسمنٹ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے ڈالر سمیت دوسری غیر ملکی کرنسی اور سونے کی افغانستان کو اسمگلنگ روکنے کیلئے ایف آئی اے کے کرنسی ڈکلیئریشن سسٹم (سی ڈی ایس) کو انٹریگریٹڈ بارڈرز مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کرنے سمیت بارڈرز کسٹمز سٹیشن اور ایئر پورٹ پر مانیٹرنگ و انفورسمنٹ مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باچہ خان ایئر پورٹ پر کسٹمز کے دواہلکاروں کو ائیرپورٹ کے تمام ایریاز تک رسائی ہوگی البتہ ایئر پورٹ پر تعینات کسٹمز کے تمام عملے کو تمام ایریاز تک رسائل کا معاملہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورس ہیڈ کوارٹر کیساتھ اٹھایا جائیگا۔

اسٹیٹ بینک برآمد کنندگان کو کرنسی ڈکلیئریشن فارم کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے طورخم بارڈر کسٹمز سٹیشن پر خصوصی بوتھ قائم کرے گا۔

روزنامہ ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق بارڈرز ٹاسک فورس برائے انسداد منی لانڈرنگ نے غیر ملکی کرنسی اور سونے کی سمگلنگ روکنے کیلئے اپنی تجاویز پیش کردی ہیں۔

کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کسٹمز ہاوس جمرود روڈ پشاور میں منعقد ہونیو الے بارڈرز ٹاسک فورس برائے انسداد منی لانڈرنگ کے اجلاس کے منٹس کی ’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب کاپی کے مطابق اس اہم اجلاس میں کسٹمز کے علاوہ ،اینٹی نارکو ٹکس فورس،ایف سی،سول ایوی ایشن،اے ایس ایف،ایف آئی اے ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخواہ،سیکورٹی آفیسر ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز پشاور سمیت حساس اداروں کے نمائندے شریک ہوئے اجلاس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کے بعد تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.