کتے کے بھونکنے پر جھگڑا، خاتون ہلاک اور 5 افراد زخمی

0 39

کتے کے بھونکنے پر جھگڑا، خاتون ہلاک اور 5 افراد زخمی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں کتے کے بھونکنے پر ہونے والے جھگڑے نے ایک خاتون کی جان لے لی جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں 50 سالہ خاتون لال منی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ 5 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے علاقے بلیا میں کتے کے بھونکنے پر دو گروپوں میں تنازع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے تلخ کلامی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.