ترک صدر کی 13 فروری کو پاکستان آمد متوقع قوم خوشی سے سرشار

0 119

کوئٹہ (امروز نیوز)

یقینا ہمارا ترکی سے تعلق اور محبت ترکی کی وجہ سے نہیں بلکہ ترکی کا خلافت عثمانیہ کا مرکز رہنے کی وجہ سے ہے۔
ہمارے اکابر ہند کے شاندار ماضی میں جہاں اور کئی مثالی کارنامے موجود ہیں وہیں ” تحریک ترک موالات ” اور "تحریک ریشمی رومال ” کے عنوان سے خلافت عثمانیہ کی حمایت اور اس کے لئے دل و جان مال وان قربان کرنے کے جذبات بھی موجود رہے ہیں۔
دوسری طرف یہ حقیقت بھی آپ کے سامنے ہے کہ اس وقت عالم کفر خونخوار بھیڑیے کی طرح (خاص طور پہ) مشرق وسطی کے ممالک کو دبوچ کے گریٹر اسرائیل منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ایسے میں ان کے عزائم کو خاک میں ملانے اور تمام عالمی فورمز پہ شدومد کے ساتھ مظلوم مسلم امہ کا قضیہ اٹھانے والا کوئی لیڈر اگر ہے تو وہ رجب طیب اردگان ہے۔
اس لئے ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم مسلم امہ کے عظیم لیڈر کے پاکستان تشریف لانے پر سوشل میڈیا کے ذریعے ان کا پرتپاک اور شاندار استقبال کریں اور انہیں اپنی محبت و الفت پیار اور ہمدردی کا یقین دلائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.