ٹرمپ کے دوست کورونا سے متاثر، ٹرمپ کی صورتحال بھی مشکوک

0 158

کوئٹہ (امروز نیوز)
امریکا میں کورونا کنٹرول سے باہرہو گیا اورہلاکتوں کی تعداد22 ہو گئی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے 2 قریبی ساتھیوں کا کرونا وائرس کا شکار ہونے کا شبہہ ظاہر کیا گیا ہے، وائٹ ہاؤس کے نامزد چیف تین دن قبل ٹرمپ سے بھی ہاتھ ملا چکے ہیں۔

*نائب امریکی صدر مائیک پنس نے صدر ٹرمپ کے حوالے سے بھی شک کا اظہار کردیا، ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا ٹیسٹ بھی لیا گیا یا نہیں، کچھ کہہ نہیں سکتے۔

ادھرپاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 8 کیسز سامنے آگئے ہیں، جس کے بعد کورونا سے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق 5 مریض دوحہ اور شام سے پاکستان پہنچے ہیں جبکہ  3 مریض دبئی کے راستے لندن سے کراچی پہنچے ہیں۔

دوسری جانب چین میں صورتحال پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے، پیر کو چین میں کورونا کے صرف 44 نئے مریض سامنے آئے جبکہ وائرس سے 23 افراد چل بسے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.