جدید موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے اضافے سے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں مزید مؤثر ثابت ہونگی : بلوچستان فوڈ اتھارٹی

0 279

کوئٹہ ، ڈیرہ مراد جمالی :  ڈائریکٹر جنرلبلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی کی خصوصی ہدایات پر بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں اشیاء خورونوش کے معیار پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پیر کے روز بی ایف اے حکام نے کارروائیاں کرتے ہوئے حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر کوئٹہ میں 9 جبکہ ڈیرہ مراد جمالی (ضلع نصیر آباد) میں 4 مراکز پر جرمانے کر دئیے۔ قبل ازیں کمشنر نصیر آباد فتح محمد خجک سے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے زونل ڈائریکٹر امداد علی کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں ناقص و ملاوٹی اشیاء خوردونوش کے تدارک کیلئے بی ایف اے کے اقدامات بارے آگاہ کیا۔ کمشنر نصیر آباد فتح محمد خجک نے صوبہ بھر میں خوراک کے معیار کی بہتری کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاروائیوں اور کاوشوں کو سراہا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کمشنر نصیر آباد کا کہنا تھا کہ جدید موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے اضافے سے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں مزید مؤثر ثابت ہونگی اور کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ پر قابو پانے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔ دریں اثنا بی ایف اے کی زونل ٹیم نے ڈیرہ مراد جمالی میں متفرق مراکز کے معائنہ کرتے ہوئے 3 ملک شاپس کو ٹیسٹ کردہ دودھ کے نمونوں میں ملاوٹ ثابت ہونے جبکہ 1 پکوڑا شاپ کو پرانے و خراب کوکنگ آئل کے دوبارہ استعمال پر جرمانہ کیا۔ کوئٹہ کے علاقوں سریاب روڈ، سبزل روڈ اور جان محمد روڈ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور ناقص اشیاء خوردونوش کی فراہمی پر 2 ہوٹلوں، 2 میٹ شاپس، 1 پیزا کارنر اور 1 سبزی شاپ کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ زائد المیعاد چپس، پیکٹ دودھ، جیم اور ممنوعہ چائنیز نمک و گٹکاپان پراگ کی فروخت پر 3 جنرل اسٹورز پر جرمانے عائد کیے گئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.