وفاقی حکومت اپنے منشور کی طرف توجہ دے گی اور بلوچستان کے عوام سے کیے وعدوں کو پورا کریگی : نور محمد دمڑ

0 249

کوئٹہ : سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیاتنور محمد دمڑنے شہباز شریف کو ملک کا 23 واں وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔ اپنے تہنتی پیغام میں انہوں نے وزیراعظم کیلئے نئے اہداف کے لیے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا سینر وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے ایوان بالا میں آنے سے بلوچستان کا احساس محرومی دور کرنے سمیت بلوچستان کے اہم معاملات میں وزیراعظم اپنا کردار ادا کریں گے کیونکہ وفاقی حکومت اپنے منشور کی طرف توجہ دے گی اوربلوچستان کے عوام سے کیے وعدوں کو پورا کریگی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آئین، قانون، پاکستان کے نظریے کو ہر چیز پر مقدم، قومی اداروں کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.