شعبہ سیاحت کی ترقی بلوچستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے, جام کمال

0 74

کوئٹہ(امروز نیوز)
وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ
شعبہ سیاحت کی ترقی بلوچستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے صوبے کے خوبصورت اور منفرد ساحلی اور پہاڑی مقامات کو بہترین سیاحتی مراکز کے طور پر دنیا میں متعارف کرانے کی ضرورت ہے سیاحت کی ترقی کے لیۓ جامع پالیسی تیار کی گئ ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے زیارت ویلی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے جائیزہ اجلاس کے دوراں کیا ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمان بزدار بھی اجلاس میں شریک تھے پراجیکٹ ڈائیریکٹر نے زیارت ٹاؤن کی مجموعی ترقی کے ماسٹر پلان سیاحتی مقامات کی ترقی اور نئۓ مراکز کے قیام سے متعلق بریفنگ دی واضع رہے کہ زیارت ترقیاتی پیکیج کے لیۓ وفاقی حکومت نے ایک ارب روپے جبکہ صوبائ حکومت نے 250 ملین روپے مختص کیۓ ہیں وزیراعلئ نے ہدایت کی کہ زیارت کو سمارٹ سٹی کی طرز پر ترقی دیکر سیاحوں کی توجہ حاصل کی جاۓ ترقیاتی پیکیج میں شامل منصوبوں کر جلد از جلد حتمی شکل دیکر وفاقی حکومت سے منظوری کی جاۓ

Leave A Reply

Your email address will not be published.