کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کا آج 12 مئی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
کوئٹہ : کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے آ ج 12 مئی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر اجمل خان کاکڑ ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری میر نور جان بلیدی، نائب صدر محمد قاسم خان مندوخیل نائب صدر سریاب میر اسد اللہ لانگو جوائنٹ سیکرٹری دوست محمد کاکڑ فنانس سیکرٹری عمران لانگو لائبریری سیکرٹری مس ندا بشارت نے 12 مئی کو سانحہ 12 مئی کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 12 مئی کو کراچی میں سرعام بے گناہ لوگوں اور وکلا کو ٹارگٹ کرکے شہید کردیا گیا کوئٹہ بار ایسوسی ایشن 12 مئی کے سانحہ میں شہید ہونے والے وکلا و دیگر کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے سانحہ 12 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جسے وکلا ‘بلیک ڈے’ کے طور پر مانتے ہیں اور اس کی ذمہ دار حکومت سندھ اور وہ تمام ادارے ہیں جن کا کام شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے۔