سال 2022میں پاکستانیوں نےپڑوسی ممالک کی نسبتا سستا حج کیا، وزیرمذہبی امور

0 168

وزیرمذہبی امور مولانا عبدالشکور نے بتایا ہے کہ رواں سال پاکستانیوں کو پڑوسی ممالک کی نسبت سستا ترین حج کراویا گیا۔

جمعہ کو سینیٹ کی مذہبی امور کمیٹی میں وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور نےحج آپریشن پر بریفنگ دی۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تخمینے کے مطابق حج اخراجات 10 لاکھ روپے فی کس تھے تاہم وزارت مذہبی امور نے کوشش کرکے حجاج کو سبسڈی دلوائی اورسعودی حکومت سے کچھ اخراجات کم کروائے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کرپشن ،کمیشن مافیا اور مڈل مین کو راستے سے ہٹانے پر اخراجات ساڑھے تین لاکھ روپے تک کم ہوگئے اور سرکاری اسکیم کے تحت حج ساڑھے چھ سے سات لاکھ روپے میں ممکن ہے۔

کمیٹی چئیرمین عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہر حاجی کا کہنا یہ تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانی عازمین کے لیے بہت اچھے انتظامات تھے، اس بنیاد پر ہم نے ایک قرار داد پاس کی ہے۔

وزارت مذہبی امور اور اسلامی نظریاتی کونسل کی مخالفت پر کمیٹی نے والد کے انتقال پر بچوں کی کفالت ماں کے سپرد کرنے سے متعلق ترمیمی بل مسترد کریا ۔ کمیٹی کا مؤقف تھا کہ بچوں کی سرپرستی کی حوالے سے ولایت کا مؤثر قانون پہلے سے موجود ہے اور اس میں مزید ترامیم کی ضرورت نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.