بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حکم امتناعی میں توسیع

0 156

لاہورہائی کورٹ نے بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حکم امتناعی میں 15 ستمبر تک توسیع کردی۔

لاہورہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے شہریوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے نیپرا کے وکیل سے مزید دلائل طلب کرلیے۔

عدالت نے فیول ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حکم امتناعی میں 15 ستمبر تک توسیع کردی۔

درخواست میں وفاقی حکومت،واپڈا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نےعدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیپرا بجلی کے بلوں میں ٹیکس غیر قانونی وصول کررہا ہے۔ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ غیرقانونی اورغیرآئینی ہے،عوام 50 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کے بل دینے پرمجبورہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کو غیرقانونی قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ 24 اگست کو لاہورہائیکورٹ نےبجلی کی تقسيم کار کمپنیوں کو بجلی کے بلوں ميں فیول ایڈجسٹمنٹ کی وصولی سے روک ديا تھا، جب کہ صارفین کو فیول ایڈجسمنٹ سرچارج نکال کر باقی بل جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.