لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ایک اچھا اقدام ہیں، فریدہ ترین

0 140

خاران (امروز ویب ڈیسک)اسسٹنٹ کمشنر خاران فریدہ ترین نے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد انور سیاہ پاد ۔ ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر جاوید حسن سیاپاد کے ہمراہ کلی شہید آباد یونین کونسل توتازئی میں محکمہ صحت خاران اور یونیسف کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ۔ڈی ایچ او خاران ڈاکٹر محمد انور سیاہ پاد نے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر خاران کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل آفیسر اور فیمیل میڈیکل آفیسر مریضوں کا چیک اپ کریں گے۔

فری میڈیکل کیمپ میں جنرل او پی ڈی ، حفاظتی ٹیکہ جات، غذائی قلت کے شکار بچوں کی تشخیص، حاملہ خواتین کی صحت کی دیکھ بھال، ٹی بی کی تشخیص، ہیپاٹائٹس کی تشخیص، ملیریا کی تشخیص سمیت ادویات کی فراہمی بالکل مفت ہے۔ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر خاران فریدہ ترین نے کہا کہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ایک اچھا اقدام ہیں اس سلسلے میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئےدیہی علاقوں کے عوام کو ان کے دہلیز پر صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جبکہ محکمہ صحت خاران اور یونیسف کے اس قدام کو سہرایا اور اس امید کے ساتھ ائیندہ بھی اس طرح کے فری میڈیکل کیمپ ضلع خاران کے دیہی علاقوں میں انعقاد کیا جائے گا تاکہ دیہی علاقوں کے لوگوں کو بروقت علاج معالجہ کیا جاسکیں اس موقع پر علاقائی معتبرین نے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگانے پر ڈی ایچ او خاران اس کے پوری ٹیم اور یونیسف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہوئے شکریہ ادا کیا جنھوں نے ہمارے علاقے میں آکر فری میڈیکل کیمپ لگایا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.