عوامی مسائل حل کرنے پر تیزی سے عمل درآمد کررہے ہیں، نورمحمد دمڑ

0 99

کوئٹہ (ویب ڈیسک امروز)سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑنے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھانے

،اسپورٹس،صحت،تعلیماورامن و امان پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی وفود ونوجوانوں کی ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سنئیر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ریکوڈک سمیت تمام مسائل کو حل کرنے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سنجیدہ ہے ریکوڈک کے حوالے سے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور حکومت بلوچستان کا موقف واضح ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو نے قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد اسمبلی فلور پر جو موقف بیان کیا ہے اس پر تیزی سے صوبائی حکومت عمل درآمد کررہی ہیں

انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کو تیزکردیاہے اور وزیراعلی خود ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ پہلے نوجوان روزگار کےلئے در در کی ٹھوکریں کھارہے تھے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبے کے محکموں میں خالی آسامیوں کو مشتہر کرنے کاآغاز ہوچکاہے

بہت جلد صوبے کے تمام محکموں کے خالی آسامیوں پر ٹیسٹ اور انٹرویوز شروع ہوگا اور میرٹ پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرینگے انہوں نے کہاکہ وزیراعلی میرعبدالقدوس بزنجو نے صوبے کو ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل حل کرنے پر تیزی سے عمل درآمد کررہے ہیں اس موقع پر مختلف لوگوں نے اپنے مسائل کے حوالے سے دراخوست بھی پیش کئے جس پرسنئیر صوبائی وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو مسائل پوری حل کرنے کی احکامات جاری کئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.