اروشی روتیلا نے پریانکا چوپڑا کی کتاب پڑھ لی
پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر لندن کے بک شاپ کی تصاویر شیئر کردیں
ممبئی (امروز ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روتیلا نے اداکارہ پریانکا چوپڑا کی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب ’Unfinished‘ پڑھ لی۔اروشی روتیلا نے انسٹاگرام اسٹوریز پر پریانکا چوپڑا کی کتاب شیئر کی اور انہیں مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے یہ کتاب پڑھ لی ہے۔ آپ لیجنڈ ہیں اور ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔دوسری جانب پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر لندن کے بک شاپ کی تصاویر شیئر کیں جہاں ان کی کتاب آج سے دستیاب ہوگئی ہے، انہوں نے اس سے متعلق مدد کرنے والے تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہے۔