پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کا بھارتی خواب چکنا چور، جرمنی اورترکمانستان کے وزرائے خارجہ کی اسلام آبادمیں ملاقاتیں
اسلام آباد(امروز نیوز)پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا ، ایک ہی دن میں دو ممالک کے وزرائے خارجہ پاکستان پہنچے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کر نے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوگیا اور جرمنی اور ترکمانستان کے وزرائے خارجہ گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں ۔ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات علاقائی اور عالمی صورتحال پر غور کیا گیا ۔